عمران خان نے امیروں اور غریبوں کے لیے الگ الگ پاکستان بنا دیا ہے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto Message on World Literacy Day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امیروں کے لیے الگ اور غریبوں کے لیے الگ پاکستان بنا دیا ہے۔

وفاقی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ڈھائی سالہ دورے حکومت میں 56 امیر خاندانوں کو 20 ارب روپے سے زیادہ کی ایمنسٹی دی ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم عمران خان بتائیں گے کہ عام آدمی کیلئے انہوں نے کیا کیا؟، پی ٹی آئی حکومت میں امیر آدمی ٹیکس کی چھوٹ سے فائدہ اٹھارہا ہے اور عام آدمی مختلف مد میں ٹیکس دینے کے بعد بھی ٹیکس چور کہلاتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کسانوں سے سبسڈی چھین کر امیر طبقے کو نوازا جارہا ہے میں پوچھتا ہوں کہ عمران خان صاحب کیا یہ ہوتی  تبدیلی؟  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرمساوی معاشی پالیسیوں کی بدولت امیر اور غریب میں خلیج گہری ہوتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم ایف آئی اے کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

Related Posts