مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کو کامیاب پیغام رسانی پر وزیر اعظم کا خدا سے اظہارِ تشکر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کابھارت کومنہ توڑ جواب دینےپرپاک فو ج کوسلام
وزیراعظم عمران خان کابھارت کومنہ توڑ جواب دینےپرپاک فو ج کوسلام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کو آگاہی دینے کے حوالے سے خدا سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جو پیغام دینے آئے تھے،اللہ کی مہربانی سے کامیابی سے دیا اور اس نے ہمیں عزت عطا کی۔

امریکی شہر نیو یارک میں پاکستانی میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور بڑی عالمی طاقتیں جانتی ہیں کہ کشمیر کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ امریکا اور روس سمیت سلامتی کونسل میں بیٹھے بڑے ممالک کے علم میں ہے کہ خطے میں کتنی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران سے پابندیاں اٹھانے کی شرط قبول نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ

وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر سفارت کاری کے حوالے سے کہا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی چاہے اس میں کتنی ہی مشکلیں آئیں۔ منزل کے حصول کے لیے محنت شرط ہےجبکہ مایوسی نہیں ہونی چاہئے تاکہ آگے بڑھنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن شروع  کیا  جس کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت اور بربریت سے 6 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  گزشتہ روز بھارتی فوج کشمیر کے ضلع گندریبال میں گھر گھر تلاشی شروع کر دی گئی جس کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید  کیا گیا۔ بھارتی فوج  نے مسافر بس اغوا کرنے  اور بی جے پی رہنما کو اغوا کرنے کا الزام لگا کر مظلوم کشمیریوں کی جانیں لیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن، 6 کشمیری نوجوان شہید

Related Posts