مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن، 6 کشمیری نوجوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن، 6 کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن، 6 کشمیری نوجوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن شروع رکھا ہے جس کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت اور بربریت سے اب تک 6 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کشمیر کے ضلع گندریبال میں گھر گھر تلاشی شروع کرچکی ہے جس کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ بھارتی فوج مسافر بس اغوا کرنے  اور بی جے پی رہنما کو اغوا کرنے کا الزام لگا کر مظلوم کشمیریوں کی جانیں لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران سے پابندیاں اٹھانے کی شرط قبول نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ

میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گندریبال میں 3 جبکہ ضلع رمبان میں بھی 3 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ مظلوم کشمیریوں پر بد ترین تشدد کررہی ہے جبکہ بھارتی میڈیا کی طرف سے کشمیر سے کرفیو ہٹائے جانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا  کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کو 50 روز سے زائد گزر چکے ہیں جبکہ مجھے خدشہ ہے کہ کرفیو ہٹنے کے بعد بھارت بڑے پیمانے پر کشمیریوں کا قتل عام کرے گا۔

امریکی میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیری افراد کو یرغمال بنا کر بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ کشمیر کے حالات مزید بگڑنے پر پاکستان یا امریکا اسے قابو نہیں کرسکیں گے۔ یہ انتہائی خطرناک ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دو ایٹمی قوتیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں اور دُنیا سمجھ ہی نہیں پا رہی کہ ہو کیا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرفیو ہٹنے کے بعد بھارت کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر کشمیریوں کے قتل عام کا خدشہ ہے۔عمران خان

Related Posts