امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران سے پابندیاں اٹھانے کی شرط قبول نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران سے پابندیاں اٹھانے کی شرط قبول نہیں۔امریکی صدر
امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران سے پابندیاں اٹھانے کی شرط قبول نہیں۔امریکی صدر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی شرط ہمیں قبول نہیں ہے۔ امریکا ایران سے مذاکرات کرسکتا ہے لیکن پابندیاں اٹھانے کی شرط پر نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران پر عائدپابندیاں نہیں ہٹائیں گے۔ ایران مجھ سے چاہتا ہے کہ اگر ملاقات کرنی ہے تو ان پر عائد پابندیاں ہٹا دوں جبکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین خارجہ پالیسی دیگر ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف ہے۔صدرِ مملکت

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم سے رواں ہفتے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں  زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت باہمی اختلافات حل کرلیں، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےجوبن سکاکرنے کےلیےتیارہوں۔

 صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان اور نریندر مودی سے کہا کہ دوستوں اب مسئلہ کشمیر کو حل کرو، بس اب اس مسئلے کو حل کرہی دو۔ میری پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے بہت ہی تعمیری ملاقاتیں رہیں، میں نے دونوں رہنماؤں سے کشمیر کے بارے میں بات کی، میں نے کہا جو بھی مدد میں کرسکتا ہوں کروں گا چاہے اسے ثالثی کہہ لیں یا کچھ اور۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےجوبن سکاکرنے کےلیےتیارہوں،امریکی صدر

Related Posts