وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا،سات نکاتی ایجنڈا جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا،اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت ہوگی،آزادی مارچ اور حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے حوالے سے کابینہ کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ،اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،اوگرا کے ممبر گیس کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ،وزراتوں میں سی ای اوز، ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ کا نیب قوانین اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ کے تحت بورڈ آف اتھارٹی کے ممبرز کی تعیناتی کی جائے گی،اوورسیز پاکستانیوں کی سٹیزن پورٹل کے زریعے ترجیحی بنیادوں پر شکایات کے حل پر بریفنگ ہوگی۔

وفاقی کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی،عوامی مفاد کے منصوبوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Related Posts