وزیر اعظم عمران خان کی چھوٹے دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Khan to launch Ehsaas Kifalat Programme on January 31

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے چھوٹے دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری سرٹیفیکیٹس کے نام پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے انسپکشن اور سرٹیفیکیٹس کے نام پر لیے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے حکام کو 15 چھوٹے کاروباروں پر ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹے دکانداروں پر بھی غیر ضروری ٹیکسز ختم کردئیے گئے۔ 

یاد رہے کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج وفاقی دارالحکومت میں تاجروں اور صنعتکاروں  کے اجتماع سے خطاب  کے دوران انہیں حکومت کے معاشی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ 

وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور  چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی تاجروں سے خطاب کریں گے اور تاجر برادری کو وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کے حالیہ اقدامات پر آگاہی دیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم  آج تاجروں کے اجتماع سے خطاب کریں گے

Related Posts