وزیر اعظم عمران خان کی چمن دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی چمن دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس
وزیر اعظم عمران خان کی چمن دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے چمن بم دھماکے کی شدید مذمت اور  واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کو امریکی شہر نیو یارک میں چمن بم دھماکے اور مولانا محمد حنیف سمیت دیگر افراد کی شہادت کا علم ہوا جس پر انہوں نے شہدا کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور دُعا کی کہ خدا انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں مسافر بس پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے

وزیر اعظم نے متعلقہ  حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور علاقے کی سیکورٹی سخت کرکے عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوسکیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے  چمن دھماکے کو سیکیورٹی اداروں کے عزم و ہمت کو پست کرنے کی بزدلانہ کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملوث ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر چمن میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری سے پریشان ہیں جبکہ  سیکیورٹی ادارے اپنا کام بخوبی جانتے ہیں۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ ہم ملک دشمن عناصر کو ان کے عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے کسی بھی قسم کے بزدلانہ اقدام سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ صوبے کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: چمن بم دھماکے میں ملوث ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔وزیر داخلہ

Related Posts