چمن بم دھماکے میں ملوث ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔وزیر داخلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چمن بم دھماکے میں ملوث ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔وزیر داخلہ
چمن بم دھماکے میں ملوث ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔وزیر داخلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے  چمن دھماکے کو سیکیورٹی اداروں کے عزم و ہمت کو پست کرنے کی بزدلانہ کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر چمن میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری سے پریشان ہیں جبکہ  سیکیورٹی ادارے اپنا کام بخوبی جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سفارتی مشن میں کامیاب، مسئلہ کشمیر کا حل عالمی ضمیر کا امتحان ہے۔فردوس عاشق اعوان

اعجاز شاہ نے کہا کہ ہم ملک دشمن عناصر کو ان کے عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے کسی بھی قسم کے بزدلانہ اقدام سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ صوبے کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی اور ملک دشمن عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ شہید ہونے والے افراد کے لیے دُعا گو ہیں اور لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشت گردوں نے بے قصور لوگوں کو نشانہ بنا کر انسانیت کے منافی فعل کا ارتکاب کیا۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چمن دھماکے میں جو جانی و مالی نقصان ہوا، اس پر شدید دکھ ہے۔ دُعا ہے کہ زخمی جلد سے جلد صحت یاب ہوں۔ دہشت گردوں کا کسی قوم، ملک یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ 

یاد رہے کہ چمن میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی فضل الرحمٰن گروپ) کے رہنما مولانا حنیف کے قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ  9 افراد زخمی ہو گئے۔

صوبہ بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے تاج روڈ پر ہونے والے اس حملے میں زخمی ہونے والوں کو  طبی امداد دینے کے لیے ضلعی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ   پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: چمن بم حملہ: جے یو آئی فضل الرحمٰن گروپ کے مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق

Related Posts