ٹی 20 سیریز کا آخری میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست کیسے دی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ای ایس پی این)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان نے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر برابر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹس کے نقصان پر 178رنز بنا لیے۔

جواباً مہمان کرکٹ ٹیم آخری اوور میں 169 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان کا دیا گیا 179 رنز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا، اس لیے سیریز 2-2میچ سے برابر ہوگئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 43 جبکہ عثمان خان نے 31 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز کی فہرست میں اپنا نام درج کروالیا۔

کیوی ٹیم کے ٹم سیفرٹ نے 52 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کے ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، مائیکل پریسویل نے 23، جیمز نیشم نے 16 جبکہ مارک چیپمین نے 12 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز میں شمولیت حاصل کی۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹس حاصل کیں، اسامہ میر نے 2 کھلاڑیوں جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم نے 1، 1 کیوی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز برابر ہوگئی۔

Related Posts