بھارتی مسلمان کہاں جائیں؟ بی جے پی کی مخالف کانگریس بھی مسلم دشمن نکلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بی جے پی اور کانگریس
(فوٹو: بھارتی میڈیا)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی مسلمان کہاں جائیں؟ بی جے پی کی مخالف اپوزیشن کی صفِ اوّل کی جماعت کانگریس بھی مسلم دشمن نکلی، مہاراشٹر میں کانگریس نے کسی بھی مسلمان شخص کو اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا (نیوز18) کی رپورٹ کے مطابق کانگریس اور اتحادی گروپ میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ سابق وزیر عارف نسیم خان بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کسی بھی مسلمان لیڈر کو امیدوار نہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مہم کمیٹی سے مستعفی ہو گئے۔

پارٹی سربراہ ملکارجن کھرگے کے نام اپنے خط میں عارف نسیم خان نے کہا کہ میں لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی مہم کا حصہ نہیں بنوں گا کیونکہ اپوزیشن مہا وکاس گروپ (ایم وی اے) نے کسی مسلم امیدوار کو نامزد نہیں کیا۔ مہاراشٹر کی 48 لوک سبھا نشستوں پر یہی حال ہے ۔

اپنے خط میں عارف نسیم خان نے کہا کہ مہاراشٹر کی کئی مسلم تنظیمیں، لیڈر اور پارٹی کارکنان کو امید تھی کہ کانگریس اقلیتی برادری سے کم از کم 1 امیدوار نامزد کرے گی تاہم بدقسمتی سے یہ نہ ہوسکا۔ مجھ سے پوچھا جارہا ہے کہ کانگریس کو مسلمان کا ووٹ چاہئے، امیدوار کیوں نہیں؟

عارف نسیم کان نے کہا کہ میں مسلم برادری کا سامنا نہیں کرسکتا اور میرے پاس ان کے سوالوں کا کوئی جواب بھی نہیں ہے۔ خیال رہے کہ کانگریس 48 لوک سبھا نشستوں میں سے 17 پر شیو سینا (یو بی ٹی) اور این سی پی (شرد چندر پواد )کے ہمراہ الیکشن لڑ رہی ہے۔

Related Posts