ہنگو میں مسافر بس پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہنگو میں مسافر بس پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے
ہنگو میں مسافر بس پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں مسافر بس  پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوچکے ہیں۔

ہنگو کے علاقے زرگیری میں مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کی جس سے 3 افراد موقعے پر جاں بحق ہو گئے اور 7 زخمی ہوئے جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے تاہم  ضلعی ہسپتال منتقل ہونے کے بعد زخمیوں میں سے 3 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک سال کا بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چمن بم دھماکے میں ملوث ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔وزیر داخلہ

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔ سیکیورٹی اہلکار اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ فوٹو:فائل

جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ جلد سے جلد حملہ آوروں کو گرفتار کیا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چمن میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی فضل الرحمٰن گروپ) کے رہنما مولانا حنیف کے قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ  9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے تاج روڈ پر ہونے والے اس حملے میں زخمی ہونے والوں کو  طبی امداد دینے کے لیے ضلعی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ   پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: چمن بم حملہ: جے یو آئی فضل الرحمٰن گروپ کے مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق

Related Posts