نیوزی لینڈ کو شکست، پاکستان جیت گیا، شاہین آفریدی کا منفرد کارنامہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین آفریدی
(فوٹو: ہندوستان ٹائمز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی 20 فارمیٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان نے ٹی 20 میچز کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز گزشتہ شب برابر کردی۔ مقررہ 20 اوورز میں پاکستان نے 5 وکٹس کے نقصان پر 178رنز بنائے، جواباً مہمان ٹیم 169رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

مہمان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران شاہین آفریدی نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پہلے اوور میں کیوی بیٹر تام بلنڈل کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس وکٹ کے ساتھ شاہین آفریدی ٹی 20 میں منفرد کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے بولر بن گئے۔

شاہین آفریدی نے ٹی 20 فارمیٹ میں پہلے اوور میں مجموعی طور پر 50 وکٹس مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔ پہلے اوور میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے بولرز میں بھارتی بولر بھی شامل ہے۔

بھارتی بولر بھووینیشور کمار نے اپنے ٹی 20 کیرئیر کے دوران 43 وکٹس پہلے اوور میں حاصل کرکے دوسرے اہم بولر کا اعزاز حاصل کیا جو پہلے اوور میں وکٹس لیتا ہے۔ شاہین آفریدی نے 30رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

Related Posts