نیوزی لینڈ کیخلاف میچ، بابراعظم نے آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کا ریکارڈ توڑ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم
(فوٹو: آج نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں آئر لینڈ کے پال اسٹرلنگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 44 گیندوں پر 69رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 6چوکے شامل تھے، اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 کیرئیر میں 409 چوکے مکمل کرکے آئرلینڈ کے بیٹر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جون میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کیلئے اپنی تیاری اچھی ہونے کا پیغام دے دیا ہے، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

آئر لینڈ کے پال اسٹرلنگ نے ٹی 20 فارمیٹ کی 136 اننگز کے دوران 407 چوکے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا جبکہ بابر اعظم نے 107ویں اننگز میں اپنے پانچویں چوکے میں ہی اسٹرلنگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بابراعظم 409چوکوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے۔

Related Posts