کراچی، لیاری سے کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے لیاری سے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بی ایل اے کے دہشت گرد معراج عرف ماما کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نے آج سے 7 سال قبل تربت سے گوادر جانے والی فوجی گاڑی کی ریکی کی۔

گوادر جانے والی فوجی گاڑی کو دہشت گردوں نے حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد معراج نے نصیر آباد (بلوچستان) میں اسکول کے فوجی کیمپ کی ریکی کرائی۔

ریکی کے بعد ایک اور دہشت گرد حملے کے نتیجے میں فوجی جوان شہید ہوگئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ماہِ رمضان کے دوران بھی ریکی کرکے گوادر پورٹ پر حملہ کرایا تھا اور نوشکی میں بھی ایسے ہی ایک واقعے میں ملوث ہے۔

نوشکی میں گرفتار دہشت گرد معراج عرف ماما نے فوجی جوانوں پر حملہ کرایا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزم نے بی ایل کے کمانڈر جلال کو فوجی جوانوں کی ریکی سے متعلق حساس معلومات فراہم کی ہیں۔

Related Posts