وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM CM punjab
PM CM punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےوزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اٹھانے جانے والے اقدامات پر وزیراعظم بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی ہے۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ اشیاء خورونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، آٹا اور چینی کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 15 ارب کا پیکج دیا ہے۔

دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کریں گے ، اس کے علاوہ عمران خان مہنگائی اور امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدرات کریں گےجبکہ وزیراعظم کو پنجاب میں گورننس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرریلوے شیخ رشید نے فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کی مخالفت کردی

محکمہ صحت کی جانب سے انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں وزیراعظم شہریوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے، علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ بھی کریں گے اس کے علاوہ ہ اراکین پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related Posts