بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، راجہ فاروق حیدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

raja farooq
raja farooq

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ایل اوسی پر بھارتی افواج کی جانب شہری آبادی کونشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نےبھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج اشتعال انگیزی سےشہری شہید

واضح رہے کہ آج لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہید ہوگیا۔

Related Posts