پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بری خبر، فیس میں اضافہ کر دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاسپورٹ بنوانے کے پلان بنانے والے شہریوں کے لیے نسبتا بری خبر آگئی ہے، پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، نئی اضافہ شدہ فیس کا اطلاق 8 مئی بروز بدھ سے ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں پاسپورٹ بنوانے کی فیسوں میں اضافہ کردیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جاری کردہ نئے آرڈر کے مطابق اب 5 سال کی مدت کے حامل 36 صفحات کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس 12500 روپے ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 72 صفحات کی فیس 18500 روپے جبکہ 100 صفحات کے حامل پاسپورٹ کی فیس 23000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئی فیسوں کے اطلاق کے بعد 10 سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے لیے 36، 72 اور100 صفحات کے لیے فیس بالترتیب 16200، 25200 اور 32000 ہزار روپے ہوگی، اضافہ شدہ فیس کا اطلاق بدھ 8 مئی سے ہوگا۔

Related Posts