پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indus River encroachment case transferred to Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف اسٹیل ملز ملازمین کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کردی گئی۔

پاکستان اسٹیل ملز لیبر یونین کے صدر عاصم بھٹی نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت پیداوار کو فریق بنایا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گذشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اسٹیل ملز خسارے میں گئی ملازمین اس نقصان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لئے کچھ نہیں کیا ہے اور اب حکومت نے نجکاری کرکے اسٹیل ملز کے ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے وفاقی حکومت کو اسٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کی برطرفی رکوانے کی اپیل کی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان اسٹیل ملز کے 9350 سے زائد ملازمین کی بحالی کی منظوری کے بعد لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:نئے مالی سال کیلئے پنجاب کا صوبائی بجٹ اور عوام کی حکومت سے توقعات

اس سے قبل وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ سابقہ ​​حکومتوں کی رجعت پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری اداروں کو ہونے والے نقصانات سالانہ دفاعی بجٹ سے بھی تجاوز کر گئے ہیں۔

Related Posts