خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا طیارہ پشاور میں لینڈ کرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan plane
خراب موسم کے باعث وزیراعظم کاطیارہ پشاور میں لینڈ کرگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی مکمل کرنے کے بعد اپنے رفقا کے ہمراہ کراچی سے روانہ ہوئے تھے، خراب موسم کے باعث وزیراعظم کے طیارہ اسلام آبادمیں لینڈ نہیں ہوسکا جس کے بعد وزیراعظم کے طیارے نےپشاور میں لینڈ کیا۔

کراچی کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئے تو دھند کے باعث ان کے طیارے کو اترنے سے روک دیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم کے طیارے نے ایئرپورٹ کا دو مرتبہ چکر لگایا مگر اجازت نہ مل سکی جس کے بعد اسے پشاور کی جانب روانہ کر دیا گیا، پائلٹ نے پرواز سے قبل وزیراعظم اور ساتھیوں کو آگاہ کر دیا تھاجس کی وجہ سے وزیراعظم کے طیارے نے پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

طیارے کے پشاور ایئرپورٹ پر پہنچنے کی اطلاع ملنے پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں، گیارہ بجے کے بعد طیارہ باچا خان ایئرپورٹ پر اتر گیا، یاد رہے کہ عمران خان آج کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے تاجروں اور جماعت کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب بھی کیاتھا جہاں ان کاکہناتھا کہ تاجر برادری کی طرف سے بار بار نیب کا مسئلہ سامنے آ رہا تھا ، ہم نے تاجر برادری کوآرڈیننس کے ذریعے نیب سے الگ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے آرڈیننس سے تاجر برادری کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، وزیراعظم

Related Posts