نئے آرڈیننس سے تاجر برادری کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan launches ‘Zindagi’ mobile app to counter narcotics

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس سے تاجر برادری کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، تاجر برادری کی طرف سے بار بار نیب کا مسئلہ سامنے آ رہا تھا ، ہم نے تاجر برادری کو نیب سے الگ کر دیا ہے۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریبِ تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ ہمیں مشکل حالات میں حکومت ملی، ملک میں کاروباری مواقع کو آسان بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ایک سال کے دوران بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی منازل پر صف اول پر لے جانا ہمارا وژن ہے، انصاف اور ہمدری کی بنیاد پر دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا جاسکتا ہے، پاکستان کو ترقی میں سب سے آگے لے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا اگر ہم اپنے تمام کام اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں تو ہمیں کامیابی حاصل ہوگی اور معاشی ترقی کے بغیر کسی بھی ملک کی کامیابی ممکن نہیں ہے،2023 تک یہ بھولنے تک نہیں دوں گا کہ ہمیں کس حالت میں پاکستان ملا، گزشتہ حکومتوں کے کارنامے بتاتا رہوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری کا ایک مسئلہ نیب کی مداخلت تھی اور تاجر برادری نے اس مسئلے کا برملا اظہار کیا، ہم نے آرڈیننس کے ذریعے تاجر برادری کو نیب سے الگ کر دیا ہے،نئے آرڈیننس سے تاجر برادری کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،ہماری معاشی ٹیم ہر وقت بزنس کمیونٹی کے لئے میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو،ملک میں روزگار کے لئے سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔ سیاحت کے شعبےمیں بہتری لا کر نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت سے گزرنے کے بعد ملک میں استحکام آگیا ہے، 2019 معاشی استحکام کا سال تھا اور 2020 ترقی کا سال ہوگا،حکومت سمال اور میڈیم انڈسٹریوں کی بھرپور معاونت کرے گی، شرح سود اس وقت اوپر ہے، انشا اللہ جلد نیچے آ جائے گی۔

Related Posts