پلان بی: جے یو آئی کارکنوں کے دھرنوں کا سلسلہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ سے اسلام آباد پولیس مصیبت میں گرفتار، 7 کروڑ کا بجٹ کم پڑ گیا
آزادی مارچ سے اسلام آباد پولیس مصیبت میں گرفتار، 7 کروڑ کا بجٹ کم پڑ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :جے یو آئی (ف )کے پلان بی کے تحت کارکنوں کے دن کے اوقات میں شاہراہوں پر دھرنوں کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ۔

جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ اگلے سال عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے، دھرنوں سے عوامی تکلیف کا احساس ہے ، حکومت سے نجات کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر دھرنے کے اوقات مقرر کردئیے

پلان بی کے چوتھے روز بھی جے یو آئی کارکنوں نے حب ریور روڈ بند کر دیا ،سندھ، بلوچستان کے درمیان دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے، شہری سڑک پر پھنس گئے ہیں، کوئٹہ چمن شاہراہ اور سکھر میں بھی قومی شاہراہ بلاک کر دی گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا،کندھکوٹ میں جے یو آئی ف کا انڈس ہائی وے پر دھرنا جاری رہا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔

گھوٹکی میں بھی جے یو آئی کا قومی شاہراہ پر دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے، سکھر میں ٹھیڑی بائی پاس پر دھرنا دیا گیا ، قومی شاہراہ بلاک ہے، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،کوئٹہ چمن شاہراہ کو سید حمید کے مقام پر بند کیا گیا ، شاہراہ کی بندش کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سپلائی معطل ہو گئی۔

چلاس میں تھور کے مقام پر جے یو آئی ف کے کارکنوں نے شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیا ہوا ہے، جس کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہو چکی ہے، اور مسافر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، شاہراہ کی بندش سے گلگت بلتستان کا راولپنڈی سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔

کے پی کے ضلع مالاکنڈ میں بھی جے یو آئی (ف )کے کارکنوں نے چکدرہ پل کو ایک بار پھر بند کر دیا ہے، مالاکنڈ میں مین شاہراہ بھی بدستور بند ہے، مسافروں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان انکار کے باوجود سابق حکمرانوں کو طبی این آر دینے پر مجبور

لوگ اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔اسی طرح موٹر وے چوک اسلام آباد کے مقام پر بھی جے یو آئی کے کارکنوں نے پلان بی کے تحت دھرنا دیا اور ٹریفک بلاک کردی۔

اس موقع پر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مظاہرین سے خطاب کیا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی، جلد پلان سی کا اعلان ہو گا،تحریک کامیاب رہی،اگلے سال عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے،دھرنوں،سڑکوں کی بندش سے عوام کو تکلیف ہے، مگر حکومت سے نجات کایہی راستہ ہے۔

Related Posts