آزادی مارچ پلان بی: مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر دھرنے کے اوقات مقرر کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ پلان بی: مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر دھرنے کے اوقات مقرر کردئیے
آزادی مارچ پلان بی: مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر دھرنے کے اوقات مقرر کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ پلان بی کے تحت ملک گیر دھرنے کے اوقات مقرر کردئیے ہیں جن کے دوران ہر روز احتجاج ہوگا اور وقت ختم ہوتے ہی دھرنا ختم کردیا جائے گا۔

جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مختلف شہروں میں دھرنوں کے لیے صبح 8 بجے سے شب 8 بجے تک کا وقت مقرر کیا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے یہ شیڈول ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمد سمیع سواتی نے جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات ،کامیاب جوان پروگرام کی رپورٹ پیش کر دی

محمد سمیع سواتی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کے تحت سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ سربراہ جے یو آئی (ف) تمام صوبوں کے ذمہ داران سے رابطے میں ہیں۔

مولانافضل الرحمان نے اوقاتِ مقررہ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم انسانی ہمدردی کے تحت مسافروں کی تکالیف کو پیش نظر رکھیں گے اور دھرنوں کو صرف صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک محدود کیا جارہا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی سیاسی تنظیم کے تمام صوبائی ذمہ داران کی مشاورت سے آزادی مارچ کے دھرنوں کو رات 8 بجے بند کرکے شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، تاہم مقررہ اوقات میں احتجاج جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے مولانافضل الرحمان کی اداروں پرتنقید کی شدیدمذمت کرتے ہوئےجے یو آئی (ف) سربراہ کی  تقاریر پر قانونی چارہ جوئی کافیصلہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے دوران مذہب کارڈ استعمال کیا، کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ کنٹینر پر چڑھ کر مذہبی منافرت پھیلائے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا مولانا فضل الرحمن کی تقاریر پر قانونی چارہ جوئی کافیصلہ

Related Posts