دھرنے کے بعد صورتحال مکمل طور پر ہمارے قابو میں تھی، مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maulana fazlur rehman
maulana fazlur rehman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے آزادی مارچ دھرنے میں علامتی طور پر شرکت کی۔ دھرنے کے بعد صورت مکمل طور پر ہمارے قابو میں تھی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ملک کی بڑی جماعتوں نے حکومت کو ووٹ دے کر مایوس کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے حوالے فیصلہ ساز قوتیں کمزور ہوئیں، معاشی لحاظ سے ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے ،تباہی کی رفتار تھم نہیں رہی،معیشت گر جائے تو ریاست وجود کھو بیٹھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے راشن خریدنے کے قابل نہیں ہے ،نا اہل حکمران ہوں گے تو خیر کی امید نہیں ہو گی ،تمام چھوٹی بڑی جماعتوں نے حکومت کے خلاف موثر محاذ بنایا،بڑی جماعتوں نے حکومت کے ساتھ ووٹ دے کر مایوس کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ میں کہا تھا کہ نواز شریف آپ جیل میں رہیں ہم آپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ آج بھی کہتا ہوں ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمران ہوں گے تو خیر کی امید نہیں ہو گی ،تمام چھوٹی بڑی جماعتوں نے حکومت کے خلاف موثر محاذ بنایا،بڑی جماعتوں نے حکومت کے ساتھ ووٹ دے کر مایوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے نے پہلے چینی برآمد کی، اب درآمد کر رہا ہے، شہباز شریف

سربراہ جے یو آئی ف نےکہا کہ ملک کا ہر شخص سوچ رہا ہے کہ مستقبل کو کیسے محفوظ بنائے۔ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے، لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ممکن نہیں رہا،اشیاء خورد نوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سےباہرہوتی جارہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یکم مارچ کو اسلام آباد میں قومی کنونشن منعقد کریں گے۔ 19 مارچ کو لاہور میں مظاہرہ ہوگا۔ یکم مارچ کو کراچی میں جلسہ کریں گےہم نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ عام آدمی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Related Posts