کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے نے پہلے چینی برآمد کی، اب درآمد کر رہا ہے، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz-sharif
shehbaz-sharif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاکہنا ہے کہ کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے نے پہلے چینی برآمد کی، اب درآمد کر رہا ہے، چینی بحران اور قیمت میں اضافےکی ذمہ دار حکومت ہے۔

شہباز شریف کا کہناتھا کہ عمران خان کی سرپرستی میں بااثر حکومتی شخصیات چینی کے اربوں روپے کے خوفناک سکینڈل میں ملوث ہیں، پہلے چینی برآمد کرکے قوم کا حق مارا گیا اور اب درآمد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کوبتایاجائے کہ کس کس کی مل نے کتنی چینی باہر بیچی؟ قوم کو بتایا جائے کہ حکومت میں شامل بااثر افراد نے کتنی چینی بیرون ملک فروخت کی اور اس پر کتنا منافع کمایا؟۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کے قریبی دوستوں کی چینی ملوں کا سٹاک چیک کرایا جائے، شریف خاندان کی ملکیت چوہدری شوگر اور رمضان شوگر مل کا ڈیٹا بھی نکلوایا جائے جبکہ حکومتی وزرا اور ساتھیوں کی ملوں میں چینی کے ذخیرے کی تفصیل سامنے لائی جائے۔

مزید پڑھیں: چینی کی بر آمد پر پابندی عائد ، وزیر اعظم نے درآمد کرنے کی منظوری دے دی

ان کاکہناتھا کہ ملک میں گنے کی پیداوار 20 فیصد کم ہوئی تو چینی کی برآمد کی اجازت کیوں دی گئی؟ اس سارے معاملے میں حکومت چور نہیں تو پارلیمانی کمیٹی کیوں نہیں بنائی جارہی تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بتائے کہ بیرون ملک چینی برآمد کرنے والے نمبر ایک، نمبر دو اور نمبر تین پر کون سی حکومتی شخصیات ہیں؟پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کرے کہ چینی کی برآمد، ذخیرہ اندوزی اور قیمت بڑھا کر کس نے ڈاکا ڈالا؟۔

Related Posts