پی ڈی ایم کا لانگ مارچ،مسلم لیگ ن نے مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ،مسلم لیگ ن نے مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا
پی ڈی ایم کا لانگ مارچ،مسلم لیگ ن نے مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اعلان کردہ  لانگ مارچ  سے متعلق  مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن کے اجلاس میں 17 سینئر رہنما  شرکت کریں گے جب کہ اجلاس میں  26 مارچ کے لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

اجلاس میں  وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ پی ڈی ایم کی جانب سے تجاویز  پر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریکِ انصاف نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت متعارف کرائی۔آصف زرداری

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد میں ایک دن کے احتجاج کے لیے نہیں آ رہے بلکہ وہاں بیٹھ کر سلیکٹڈ حکومت کو چلتا کریں گے۔

Related Posts