تحریکِ انصاف نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت متعارف کرائی۔آصف زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asif zardari message on Constitution Day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کے رویے متعارف کرائے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال پر جوتا پھینکا گیا، مصدق ملک کو چپت لگائی گئی اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ پی ٹی آئی کارکن کی ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کو فون کیا۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا کلچر متعارف کرایا، آصف زرداری نے شاہد خاقان عباسی، مصدق ملک اور مریم اورنگزیب پر حملے کی مذمت کی۔

سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے اظہارِ ہمدردی پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر حملہ عدم برداشت کا ثبوت ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سیاسی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔ آصف علی زرداری نے احسن اقبال کے خیالات سے اتفاق کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت چلی گئی، جو نہیں جانے دینا چاہتے، سنبھال کر بیٹھے ہیں، آصف زرداری

Related Posts