پی سی بی کاڈومیسٹک سیزن کے لیے 6کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کاڈومیسٹک سیزن کے لیے 6کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کااعلان
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے پی، حارث سہیل بلوچستان، عماد وسیم ناردرن کی قیادت کریں گے، سیکنڈ الیون میں شامل تین سینئر کھلاڑیوں کو مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذوالفقار بابر، فاسٹ بولر محمد سمیع، اعزاز چیمہ بطور مینٹور ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیاہے، سرفراز احمد سندھ، بابر اعظم وسطی پنجاب، شان مسعود جنوبی پنجاب کی کپتانی کریں گے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے پی کے، حارث سہیل بلوچستان، عمادوسیم ناردرن کی قیادت کریں گے،سیکنڈ الیون میں شامل تین سینئر کھلاڑیوں کو مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذوالفقار بابر، فاسٹ بولر محمد سمیع، اعزاز چیمہ بطور مینٹور ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

 مینٹور کرکٹرز میچ کے دوران اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد تمام ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے، ہم نے یاسر شاہ اور شاداب خان کا نعم البدل تیار کرنے کے لیے نوجوان لیگ اسپنرز کو بھی ٹیموں میں شامل کیا ہے۔

بلوچستان کرکٹ ٹیم میں 44 فیصد مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ٹیم میں شامل مقامی کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی کرکٹ میں تجربہ رکھنے والے کرکٹرز کے ساتھ مقابلے کرنے کا موقع ملے گا، تمام کھلاڑی 11 ستمبر کو اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیں گے۔

 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیموں کی قیادت سونپی گئی ہے۔ ٹیموں کی قیادت ان کرکٹرز کی قائدانہ صلاحیتوں میں نکھار لائے گی، مقامی کوچز اور جونیئر سلیکٹرز نے تمام ٹیموں کےلئے ابتدائی کھلاڑیوں کاانتخاب کیا تھا۔ جس کے بعد 3 رکنی آزادانہ پینل نے کھلاڑیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دی۔

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیے گئے تاہم جو کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کےساتھ نہیں کھیل رہاہوگا اسے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کرنا ہوگی جس سے ایونٹ میں مقابلے کی فضاء پیدا ہوگی۔

Related Posts