آج سے 1سال قبل نیوزی لینڈ کو شکست، کیا آج بھی پاکستان جیتے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ
(فوٹو: کرکٹ ایڈکٹر)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج سے ٹھیک 1 سال قبل 27 اپریل 2023ء کے روز بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ مدِ مقابل تھے جب یہ مقابلہ پاکستان نے اپنے نام کیا اور جیت قومی کرکٹ ٹیم کی ہوئی تھی اور آج 7 بج کر 30 منٹ پر بھی پاکستان کیوی ٹیم کے مدِ مقابل آنے والا ہے۔

دلچسپ طور پر پاکستان اور نیوزی لینڈ 27 اپریل 2023 کے روز بھی مدِ مقابل آئے تھے جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا اور پاکستان نے 5 وکٹس اور 3رنز کے فرق کے ساتھ فتح اپنے نام کر لی تھی۔ کیوی ٹیم پاکستان کا دیا گیا 292رنز کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکی۔ آئیے مزید حقائق جانتے ہیں۔

ٹی 20 اور ون ڈے کا فرق

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین 2023 میں جو میچ ہوا وہ 5 میچز پر مبنی ون ڈے سیریز کا میچ تھا جبکہ آج پاکستان جو ٹی 20 میچ کھیلنے والا ہے وہ 5 میچز کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ ہوگا اور سیریز پاکستان جیت نہیں سکتا، یہ طے ہوچکا ہے۔

ایک سال پہلے کا میچ

اگر ہم 1 سال پہلے کے میچ کی بات کریں تو 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5وکٹس کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔ اس میچ میں فخر زمان 117، امام الحق 60 جبکہ بابر اعظم 49رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جوابی اننگز میں کیوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7وکٹس کے نقصان پر محض 288 رنز بنا سکی اور کیوی ٹیم کے ڈیرل مچل کے 113 رنز، ول ینگ کی 86 اور ہنری نکولس کی 20 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز نیوزی لینڈ کے کچھ کام نہ آسکی اور یوں پاکستان یہ میچ جیت گیا تھا۔

آج کا دن

بعض لوگ قسمت کی لکیروں اور بعض اعدادوشمار سے قسمت کے حال (نومرالوجی) پر یقین رکھتے ہیں اور ایسے افرادکا ماننا ہے کہ 27 اپریل کا دن پاکستان کیلئے خوش قسمت ہوسکتا ہے۔ تاہم بری خبر یہ ہے کہ آج پاکستان میچ جیت بھی جائے تو سیریز برابر ہوسکتی ہے، پاکستان سیریز اپنے نام نہیں کرسکتا کیونکہ کیوی ٹیم 2 میچز پہلے ہی جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرچکی ہے۔

Related Posts