چوتھا ٹی 20 میچ، پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ نے سیریز میں برتری حاصل کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ
(فوٹو: این ڈی ٹی وی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے تاہم پاکستان سیریز کا اگلا میچ جیت کر سیریز برابر کرسکتا ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے جو ایک اچھا ہدف ثابت ہوا۔

مہمان ٹیم کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن 51 اور ڈین فوکس کرافٹ 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ٹام بلینڈل نے 28 اور مائیکل بریسویل نے 27 رنز بنائے، جوش کلارکسن صفر پر آؤٹ ہوئے تاہم ٹیم کیلئے تمام ہی کھلاڑیوں کی پرفارمنس شاندار رہی۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسامہ میر اور افتخار احمد نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی اور پاکستان کی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 174 رنز ہی بنا سکی۔ فخر زمان کے 61رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

قومی ٹیم کے فخر زمان 61 رنز بناکر نمایاں رہے، افتخار احمد 23 ، صائم ایوب 20 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے۔ عماد وسیم 22 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان نے شبنم کی وجہ سے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت نہیں ہوسکا۔

Related Posts