میچ ہارنا اچھا نہیں لگتا، ہر فتح اہم ہے۔فخر زمان نیوزی لینڈ سے شکست پر غمزدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فخر زمان
(فوٹو: خلیج ٹائمز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد غمزدہ پاکستانی بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر میچ ہارنا اچھا نہیں لگتا، ہمارے لیے ہر فتح اہم ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم سے ہدف کے تعاقب میں غلطیاں ہوئیں۔ بغیر بتائے پانچویں چھٹے نمبر پر بھیجا جائے تو فرق پڑتا ہے ، آخری میچ میں سیریز کو کامیابی سے برابر کرنے کی پوری کوشش ہوگی۔

گفتگو کے دوران فخر زمان نے کہا کہ ہمارا اصل ہدف ٹی 20 ورلڈ کپ سر پر آچکا ہے۔ عالمی سطح پر ہر فتح اہمیت کی حامل ہے۔ ہم سے ہدف کا تعاقب کرنے میں غلطی ہوئی، افتخار احمد اور میری پارٹنرشپ سے پاکستان کی فتح کے امکانات روشن تھے۔

قومی کرکٹر بیٹر فخر زمان نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں اچھا کھیل پیش کریں اور کامیابی ملے۔ میں پاکستان کا اوپنر ہوں جسے مینجمنٹ کی جانب سے بتائے بغیر پانچویں چھٹے نمبر پر کھیلنے بھیج دیا گیا۔

فخر زمان نے کہا کہ مصباح الحق نے کہا تھا کہ آپ پانچویں چھٹے نمبر پر بہتر کھیل سکتے ہیں، میں نے ذہن بنا لیا کہ اسی نمبر پر کھیلنا ہے۔ سیریز سے قبل مجھے 3 میچ نہ کھیلنے کا بتایا گیا۔ عثمان خان ایک اچھا کھلاڑی ہے جسے کوچ سمجھاتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی عثمان خان سے اپنی گیم کھیلنے کا کہا اور بتایا کہ کسی کی بات نہ سنیں، کھلاڑی ڈبل مائنڈ ہوجاتا ہے، میں بھی اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں ڈبل مائنڈ ہوجاتا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں میچ میں کم بیک کریں گے۔

Related Posts