دوران انٹرویو عمر گل کو کس بات نے رلا دیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق پاکستانی کرکٹر اور فاسٹ بالر عمر گل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے رو پڑے۔

سابق فاسٹ بالر عمر گل نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ایک قریبی دوست کی وفات کا ذکر کیا، اس دوران ان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو چھلک پڑے اور ان کیلئے بات کرنا مشکل ہوگئی۔

انہوں نے گلوگیر آواز میں اٹک اٹک کر اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کراچی میں میرا ایک دوست تھا، اس کے ساتھ یہ دوستی 2004 میں شروع ہوئی، وہ میرا ایسا دوست تھا کہ جب میں اس کو دیکھتا تھا تو وہ سمجھ جاتا تھا میرے دل میں کیا ہے۔

عمر گل نے کہا کہ کورونا کے پہلے سال عید سے صرف دو دن پہلے ایک ٹریفک حادثے میں اس کی موت ہوگئی۔

 

 

عمر گل نے مزید کہا کہ میں کراچی صرف اس سے ملنے کیلئے آتا تھا، اس کی موت کے بعد میں نے فیصلہ کیا ریٹائرمنٹ لے لوں، میں نے آج تک اپنی ریٹائرمنٹ کی یہ وجہ اپنی اہلیہ کو بھی نہیں بتائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آج بھی اپنے دوست کو بہت یاد کرتا ہوں، مجھے آپریشن کیلئے کراچی آئے ہوئے ایک ماہ ہوگیا ہے، اس دوران میں نے کسی دوست سے باہر چلنے کا نہیں کہا، میرا اب کراچی آنے کو دل نہیں کرتا کیونکہ یہاں میری بہت سی یادیں ہیں، اس حادثے کے بعد میری زندگی تبدیل ہوگئی تھی، سب کچھ میرے دل سے اتر گیا ہے۔

Related Posts