آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہور میں ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو کرکٹ پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی۔ ٹرافی کو سہ پہر میں میڈیا سیشن کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا جائے گا۔

پاک نیوزی لینڈ کے آخری ٹی ٹونٹی کےدوران میگا ایونٹ کی اس ٹرافی کا قذافی اسٹیڈیم کا چکر بھی پروگرام کا حصہ ہے۔

ہفتے کی صبح لاہور کے تاریخی مقامات کا ٹور بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے بعد ایبٹ آباد میں ٹرافی کا ٹور شامل تھا۔

اسلام آباد کے تفریحی مقامات پر ٹرافی کے ساتھ فینز نے تصاویر اور سلیفیاں بھی بناکر ان لمحات کو یادگار بنایا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کا میلہ دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہورہا ہے۔ کرکٹ فینز نو جون کو نیو یارک میں شیڈول پاک بھارت کا میچ کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

دوسری جانب پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا، مہمان ٹیم کو سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے جبکہ ٹیم پاکستان سیریز بچانے کی جنگ لڑے گی۔

Related Posts