کورونا وائرس: کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ کے میچز منسوخ کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان آئندہ 4 سال کے دوران کون کون سی ٹیموں کی میزبانی کرے گا؟
پاکستان آئندہ 4 سال کے دوران کون کون سی ٹیموں کی میزبانی کرے گا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے آخری تین میچز منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیشِ نظر کیا گیا۔

کرکٹ بورڈ حکام نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے میچز منسوخ کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے شائقینِ کرکٹ کو کسی قدر مایوس کیا، تاہم یہ فیصلہ مفادِ عامہ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

میڈیا نمائندگان اِس فیصلے کو ایک مثبت فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں 2 روز کا کھیل منسوخ کیا گیا ہے۔ سپر لیگ کے 2 سیمی فائنلز آج جبکہ فائنل میچ کل ہونا تھا جسے منسوخ کردیا گیا۔

بورڈ حکام فیصلے کا باضابطہ اعلان اب سے کچھ دیر میں کرنے والے ہیں۔ آج ہونے والے میچز کے لیے میدان تیار تھا۔ وکٹ کے لیے اسٹمپز لگائے گئے تھے جنہیں فیصلے کے پیشِ نظر نکال لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) سیزن فائیو کا کھیل اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا جبکہ فائنل تک رسائی کی جنگ میں آج سیمی فائنلز کے 2 مقابلے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے تھے۔ 

کراچی کنگز لاہور قلندرز جبکہ پشاور زلمی ملتان سلطانز کے مدِ مقابل آنے والی تھی۔ دونوں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر اور شام کے مختلف اوقات میں کھیلے جانے تھے۔

مزید پڑھیں: سپر لیگ کے سیمی فائنلز کے 2 مقابلے آج ہوں گے

Related Posts