پاکستانی طلبہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کیلئے اپلائی کیسے کریں؟مکمل طریقہ جانیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گولڈن ویزا
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی طلبہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں جس کا مکمل طریقہ کار سامنے آگیا جبکہ گولڈن ویزا رکھنے والے افراد 5 یا 10 سال تک رہائش کا حق رکھتے ہیں۔

گولڈن ویزا غیرمعمولی طورپر باصلاحیت افرادکو متحدہ عرب امارات کی طرف متوجہ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں حالیہ گریجویٹس اور ہائی اسکول سطح کے اعلیٰ کارکردگی رکھنے والے طلبہ و طالبات شامل ہیں جس کا مقصد ملکی ترقی کو تقویت دینا ہے۔

گولڈن ویزا کے لیے اہلیت کا معیار

ایسے گریجویٹس جو بہترین نمبر حاصل کریں متحدہ عرب امارات میں مخصوص شرائط و ضوابط کے ساتھ 10 سال کا گولڈن ویزا حاصل کرسکتے ہیں  جس میں کلاس اے یا بی یونیورسٹی سے گزشتہ 2 سال کے دوران ہائی جی پی اے کے ساتھ گریجویشن کرنا شامل ہے۔

اسی طرح جو طلبہ و طالبات غیر ملکی یونیورسٹیوں سے گریجویشن کریں وہ بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکتے ہیں بشرطیکہ وہ ایسی یونیورسٹی سے گریجویشن کرے جو ٹاپ 100 عالمی یونیورسٹیوں میں شامل ہوں اور ان کا جی پی اے بھی ہائی ہونا چاہئے۔

اسکول کے وہ طلبہ و طالبات متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں جو قومی سطح پر ٹاپ کریں اور ان کیلئے ملکی وزارتِ تعلیم سفارش کرے یعنی تحریری ریکمنڈیشن لیٹر مہیا کیا جائے جس کی بنیاد پر انہیں گولڈن ویزا مل سکتا ہے۔

درخواست سے قبل

طلبہ و طالبات کو کسی امیر سینٹر جانے سے قبل آئی سی پی سے نامزدگی کی منظوری لینا ہوگی۔ ایک امیر ایجنٹ کے مطابق یہ طریقہ درخواست کے پراسیس کو تیز کرتا ہے۔ ایجنٹ کا کہنا ہے کہ طلبہ و طالبات کا جی پی اے 3 اعشاریہ 8 ہو تو پراسیس تیز ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی بعض یونیورسٹیز کو 3 اعشاریہ 8 جی پی اے کی شرط سے استثنیٰ بھی حاصل ہے اور ایسی یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات آئی سی پی سے نامزدگی کے بعد 3 اعشاریہ 5 کے جی پی اے کے ساتھ بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔

اپلائی کیسے کریں؟

دبئی میں گولڈن ویزا اپلائی کرنے کیلئے آئی سی پی ڈاٹ کام وزٹ کریں اور مندرجہ ذیل 6 اقدامات اٹھائیں۔

اس کے بعد  پہلا کام یہ ہے کہ سائٹ کے ہوم پیج پر لاگڈ آؤٹ رہیں۔

دوسرے اقدام کے طور پر بائیں جانب کے مینو میں سروسز کے ذیلی آپشن گولڈن ویزا کا انتخاب کریں۔

تیسرے اقدام میں  ہائی اسکول یا کالج اسٹوڈنٹس کے آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتے ہوئے اسٹارٹ سروس پر کلک کریں۔

چوتھے قدم کے طور پر ویزا ۔ گولڈن ریزیڈنتس ۔ نومینیشن ریکویسٹ برائے گولڈن ریزیڈنس ۔ نیو ریکویسٹ کا انتخاب کریں اور اسٹارٹ سروس پر کلک کردیں۔

پانچویں اسٹیپ میں درخواست فارم پر کریں اور ضروری دستاویزات منسلک کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست کی فیس بھی ادا کردیں۔

چھٹے اقدام کے طور پر ایک بار نامزدگی کیلئے آئی سی پی کی منظوری موصول ہونے کے بعد منظوری کی ای میل کا اسکرین شاٹ لیں اور اپنے قریبی امیر سروس سینٹر ضروری دستاویزات کے ہمراہ پہنچیں۔

بصورتِ دیگر آپ جی ڈی آر ایف اے کی ویب سائٹ، اسمارٹ ایپلیکیشن یا پھر کسٹمر ہیپینس سینٹرز کے ذریعے بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔

امیر کے ٹیکنیکل اسپورٹ اسپیشلسٹ کے مطابق گولڈن ویزا کے حامل افراد اپنے والدین، بیوی یا شوہر اور بچوں تک بھی ویزا کا دائرۂ کاربغیر کسی پریشانی تک پھیلا سکتے ہیں۔

Related Posts