پاکستان سپر لیگ کے فائنل تک رسائی کیلئے جنگ: سیمی فائنلز کے 2 مقابلے آج ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ کے فائنل تک رسائی کیلئے جنگ: سیمی فائنلز کے 2 مقابلے آج ہوں گے
پاکستان سپر لیگ کے فائنل تک رسائی کیلئے جنگ: سیمی فائنلز کے 2 مقابلے آج ہوں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) سیزن فائیو کا کھیل اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے جبکہ فائنل تک رسائی کی جنگ میں آج سیمی فائنلز کے 2 مقابلے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

کراچی کنگز لاہور قلندرز جبکہ پشاور زلمی ملتان سلطانز کے مدِ مقابل آئے گی۔ دونوں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر اور شام کے مختلف اوقات میں کھیلے جائیں گے۔

دوپہر 2 بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مدِ مقابل ہوں گے جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان شام 7 بجے میچ ہوگا۔ دونوں مقابلوں میں جیتنے والی ٹیمیں اگلے روز کے فائنل تک رسائی حاصل کرسکیں گی۔

فائنل میچ 18 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی دی جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم رنر اَپ ہوگی۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دونوں ٹیمز سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکیں جبکہ گزشتہ پی ایس ایل مقابلوں میں پیش کردہ کارکردگی کی بنیاد پر شائقین ان سے امید لگا کر بیٹھے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم کے لئے بری خبر آگئی۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز بیٹسمین کرس لِین بھی دیگر کھلاڑیوں کی تقلید کرتے ہوئے واپس روانہ ہوگئے۔

کرس لین نے دو روز قبل  ہونے والے میچ میں 113رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی‘ جبکہ اب وہ کراچی کنگز کے خلاف سیمی فائنل میں لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کے کرس لین نے وطن واپسی کے لئے اُڑان بھرلی

Related Posts