امریکا میں مسلمان خواتین کے اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل، کون ملوث؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین کے اسکارف اتارنے کی ویڈیو وائرل
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا میں مسلمان خواتین کے اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جبکہ یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست ایریزونا میں پیش آیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی  اور احتجاج کیا۔

ریلی اور احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع کردیا، خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے احتجاج کرنے والے 70 طلبہ کو گرفتار کیا جن میں سے 4 خواتین کے اسکارف اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مسلح افراد خواتین کے اسکارف اتارتے نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اور امریکا کے مسلمان شہریوں نے خواتین کا اسکارف اتارنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈپارٹمنٹ خواتین کے اسکارف اتارنے کے واقعے میں ملوث ہے تاہم اس حوالے سے امریکی حکومت کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Related Posts