سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، اوقاتِ کاروبار تبدیل، 50 فیصد دفتری عملے کو گھر سے کام کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، اوقاتِ کاروبار تبدیل، 50 فیصد دفتری عملے کو گھر سے کام کا حکم
سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، اوقاتِ کاروبار تبدیل، 50 فیصد دفتری عملے کو گھر سے کام کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جس کے دوران  کاروبار کے اوقات تبدیل کردئیے گئے، سرکاری و نجی دفاتر کے 50 فیصد عملے کو کام گھر سے کرنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ انڈور شادی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی روک تھام اور ایس او پیز کی سختی سے پابندی کیلئے سندھ میں وائرس سے متعلق نئی احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت نئی ایس او پیز پر عمل درآمد 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں اسٹاف کو کم کرکے 50 فیصد تک لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے تحت آدھے ملازمین روٹیشن کے تحت گھر سے کام کریں گے جبکہ انڈور شادی کی تقریبات پر پابنندی عائد کردی گئی ہے۔ شادی ہالز شادی کی تقریبات باہر منعقد کریں گے جہاں صرف 200 تک مہمان تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔

شادی کی تقریب رات 9 بجے تک جاری رہ سکے گی تاہم اس دوران بوفے سروس پر پابندی ہوگی۔ سندھ میں سینما، مزارات اور جم بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا جس کے تحت مارکیٹس، شاپنگ سینٹر اور دکانیں شام 6 بجے بند کرنا ہوں گی۔ 

Lockdown

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس طلب کر لیا جس کے دوران لاک ڈاؤن پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں، اس پر قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت این سی سی اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیرِ اعظم قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

Related Posts