والدین نے کورونا ختم ہونے تک کراچی میں اسکول بند کرنے کا مطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

education committee calls meeting on Friday
schools

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہر میں  کورونا کیسز میں اضافہ، والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، چیئرمین پیرنٹس ایکشن کمیٹی کاشف صابرانی کا کہنا ہے کہ کورونا کی موجودگی میں بچوں کو اسکول بھیجنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

کاشف صابرانی نے کہا کہ کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی اطلاعات ہیں، کورونا کیسز میں اضافے کی سنگین صورتحال میں بچوں کو کیسے اسکول بھیجیں،جب تک کورونا مکمل ختم نہیں ہوجاتا، اسکول بند کیے جائیں۔

کراچی میں متعدد اسکولوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بندکیا گیا،وزیرتعلیم سندھ نے پرائیویٹ اسکول مالکان کے جھانسے میں آکر اسکول کھول دیے۔وزیرصحت سندھ نے کورونا کے پیش نظر فی الحال اسکول نہ کھولنے کی تجویز دی تھی۔

وزیرتعلیم سندھ نے وزیرصحت سندھ کے کورونا سے متعلق تشویشناک بیان کی بھی پرواہ نہیں کی،کاشف صابرانی نے وزیرتعلیم سندھ سے سوال کیا ہے کہ کورونا کی موجودگی میں اسکول کیوں کھولے گئے۔

مزید پڑھیں:کراچی،کے ایم سی ملازمین کا پینشن کی عدم ادائیگی پر دفتر کا گھیراؤ، دھرنا

کورونا کی موجودگی میں بچوں کو اسکول بھیج کر معصوم جانوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، کاشف صابرانی نے وزیر تعلیم سے اپیل کی ہے کہ جب تک کورونا مکمل طور پر ختم نہیں ہوجاتا، اسکول نہ کھولیں جائیں۔

Related Posts