مخلوط حکومت انتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے، کیونکہ ان کا صفایا ہوجانا ہے، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مخلوط حکومت انتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے، کیونکہ ان کا صفایا ہوجانا ہے، عمران خان
مخلوط حکومت انتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے، کیونکہ ان کا صفایا ہوجانا ہے، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت انتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے، کیونکہ صاف شفاف انتخابات ہوگئے تو ان کا صفایا ہوجائے گا۔

اسکائی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخلوط حکومت ”انتخابات سے خوفزدہ” ہے اور اسے انتخابات میں ان کی پارٹی کے صفایا ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر مجھے مار دیا جائے یا پھر جیل میں ہوں تب انتخابات کی اجازت دیں گے۔

جب مظاہرین کے مبینہ تشدد کے بارے میں پوچھا گیا تو عمران خان نے ”تمام تشدد” کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ”جمہوریت اپنی کم ترین سطح پر ہے۔ ہماری واحد امید عدلیہ سے ہے۔“

انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے دوران استعمال ہونے والی ضرورت سے زیادہ طاقت نے ان پر دیرپا تاثر چھوڑا۔ انہوں نے جس طرح سے سب کو مارا پیٹا اور مجھے گرفتار کیا وہ پریشان کن اور حیران کن تھا۔

مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما، سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید گرفتار

انٹرنیشنل کرائسز گروپ (آئی سی جی) جو کہ عالمی امن کے لیے کام کرنے والی ایک آزاد تنظیم ہے، کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اس وقت تین بحرانوں کا سامنا ہے: سیاسی محاذ آرائی، ایک کمزور معیشت اور دوبارہ اٹھتی ہوئی عسکریت پسندی۔

Related Posts