تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما، سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب پولیس نے تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے آج صبح 4 بجے حماد اظہر کے سیکریٹری فیصل مہر کو سبزہ زار سے گرفتار کیا۔ گھر میں گھس کر مبینہ طورپر توڑ پھوڑ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور شیریں مزاری بھی گرفتار

تحریکِ انصاف کا دعویٰ ہے کہ پولیس موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئی۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ہم صبح سے مختلف تھانوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، معلوم نہیں انہیں کہاں رکھ گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کے مطابق یاسمین راشد کو صبح ساڑھے چھ بجے گرفتار کیا گیا جبکہ ڈاکٹر شيريں مزاری کو گزشتہ رات ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کيا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کیا گیا اور ان کی گرفتاری کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

آج سے 2 روز قبل سابق صوبائی وزیر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ، اس حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

Related Posts