کرتارپور راہداری پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے،ماہرہ خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahira Khan’s mother roasts her on live television

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:حکومتِ پاکستان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کرکے دنیا میں امن، محبت اور رواداری کی ایک اعلیٰ مثال قائم کردی۔اس موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی حکومت کے اس اقدام کے حوالے سے اپنے جذبات کو ظاہر کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہیں۔

اس تاریخی موقع پر معروف اداکارہ ماہرہ خان، ارمینا خان، علی ظفر اور متعدد مشہور شخصیات نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔سپر اسٹار ماہرہ خان نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’مجھے پاکستان پر بہت فخر ہے، یہ قدم سب کے لیے محبت، امن اور رواداری کا پیغام ہے، یہ اقبال کا پاکستان ہے۔

مزید پڑھیں :عنقریب زور و شور کے ساتھ شوبز کی دنیا میں میری انٹری ہو گی‘ زارا شیخ

اداکارہ ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’مجھے اپنے ملک اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر ہمیشہ فخر ہے‘۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں امن و ترقی کی مزید راہداریاں کھلیں گی۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بحیثیت ایک قوم اپنے لیڈر پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ’جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارا لیڈر خطے میں امن کی کرن ہے تو ہمیں ان پر فخر ہوتا ہے‘۔

اداکارہ ارمینہ رانا خان نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے امن کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ ارمینہ خان نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے کرتار پور راہداری کے افتتاح کے احسن قدم اور بھارت کی جانب سے بابری مسجد کے متعصبانہ فیصلے کا موازنہ بھی کیا۔

اداکار بلال اشرف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سکھوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان زندہ باد کہا۔معروف اداکار احد رضا میر نے پاکستان کی جانب سے امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے اس قدم کو تاریخی کہتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Posts