پاکستان سری لنکاسیریز،دوسراون ڈے ری شیڈول کردیاگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سری لنکاسیریز،دوسراون ڈے ری شیڈول کردیاگیا
کراچی میں شدید بارش کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہونے کے بعد دوسرا ون ڈے بھی ری شیڈول کردیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں شدید بارش کے بعد  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہونے کے بعد دوسرا ون ڈے بھی ری شیڈول کردیا گیا۔

تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 29 ستمبر اتوار کو کھیلا جانا تھا تاہم موسم اور گراؤنڈ کی صورتحال کے پیش نظر اب دوسرا ون ڈے پیر 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیے کے مطابق میچ کے شیڈول میں نظر ثانی کا فیصلہ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا۔

 جمعہ سمیت رواں ہونے والی بارشوں کے باعث اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہے جس کو میچ کے لیے ساز گار بنانے کے لیے گراؤنڈ سٹاف کو کم از کم دو روز درکار ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پیر کو ری شیڈول کیے گئے میچ کی ٹکٹیں آن لائن اور مخصوص ٹی سی ایس کاؤنٹرز پر دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا لیکن شدید بارش کے بعد میدان میں پانی جمع ہونے کے باعث میچ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔

پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئیں، سخت سیکیورٹی حصار میں دونوں ٹیموں کو ہوٹل روانہ کیا گیا، آئی سی سی کے سیکیورٹی آفیشلز بھی صورت حال کو مانیٹر کرتے رہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز پانچ، سات اور نو اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Related Posts