پنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرا میچ ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان کو اپنی جیت قریب نظر آنے لگی
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان کو اپنی جیت قریب نظر آنے لگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی ہے جبکہ مہمان کرکٹ ٹیم کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا رہا۔ 

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 33 کے مجموعی اسکور پر گری، دوسری 127، تیسری 135، چوتھی 241 جبکہ پانچویں بھی 241 کے اسکور پر گر گئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلرز نے مہمان کھلاڑیوں پر پریشر میں اضافہ جاری رکھا۔ 

چھٹی وکٹ 253 کے مجموعی اسکور پر گری۔ 258 پر ساتواں، 268 پر آٹھواں اور 268 پر ہی نواں کھلاڑی پویلین لوٹ گیا جس کے بعد جنوبی افریقہ کی جیت کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے۔آخری وکٹ 274 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ 

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 370 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے بعد جنوبی افریقہ کے کرکٹرز باؤلنگ پریشر کا سامنا نہ کرسکے۔ پاکستان نے 95 رنز سے دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

پہلی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم 272 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی جبکہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 273 رنز کا ہدف پورا کیے بغیر 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

دوسری اننگز میں پاکستان نے 298 مزید رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے جنوبی افریقہ کو جیتنے کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا تاہم مہمان کرکٹ ٹیم 274 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ایڈن مرکرم کے 108 رنز اور ٹمبا کے 61 رنز کسی کام نہ آسکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے پہلی اننگز کے دوران فہیم اشرف اور بابر اعظم بالترتیب 78 اور 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری اننگز میں محمد رضوان نے 115 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اورنعمان علی نے 45 رنز بنائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری بنا لی۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 300 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

 دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین بلے بازی کرتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان نے 12 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔ 100 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے محمد رضوان نے 182 گیندوں کا سامناکیا۔

یہ بھی پڑھیں: وکٹ کیپر محمد رضوان کی پہلی سنچری،  پاکستان کی پوزیشن مستحکم 

Related Posts