وکٹ کیپر محمد رضوان کی پہلی سنچری، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پوزیشن مستحکم 

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وکٹ کیپر محمد رضوان کی پہلی سنچری، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان پوزیشن مستحکم 
وکٹ کیپر محمد رضوان کی پہلی سنچری، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان پوزیشن مستحکم 

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری بنا لی۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 300 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین بلے بازی کرتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان نے 12 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی ہے۔ سو رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے محمد رضوان نے 182 گیندوں کا سامناکیا۔

پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 129 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی چ تو محمد رضوان 28 جبکہ حسن علی صفر کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

حسن علی 5 رن بنا کر مہاراج کا شکار ہو گئے جبکہ یاسر شاہ 23 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے لیکن دوسری جانب محمد رضوان اپنا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے اور انہوں نے اپنی ففٹی مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 126 رنز بنا لیے، 5 کھلاڑی آؤٹ

Related Posts