آج رات پٹرول کی قیمت میں کتنی کمی متوقع ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی امکان ظاہر کیا گیا ہے، آئیے جانتے ہیں قیمتوں میں کتنی کمی متوقع ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی تک کا امکان ہے۔

 سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت یکم مئی 2024 سے اگلے پندرہ دن تک پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کے قریب کمی کرکے 293.94 روپے فی لیٹر سے 288 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کر سکتی ہے۔

 موقر معاصر جنگ کی رپورٹ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہو کر 193.8 روپے سے 185.5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.37 روپے کم ہوکر 174.34 روپے سے کم ہوکر 168.97 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

Related Posts