تاریخی کامیابی، پاکستان جمعے کو اپنا لونر مشن خلا میں بھیجے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈیا ٹوڈے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کا تاریخی لونر مشن (آئی کیوب- کیو) جمعے کے روز چین سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے مطابق سیٹلائٹ آئی کیوب کیو کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔

آئی کیوب کیو آربِٹر میں چاند کی سطح کو عکس بند کرنے کے لیے دو آپٹیکل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

سیٹلائٹ کی کامیاب آزمائش کے بعد آئی کیوب کیو کو چینگ‘ای 6 مشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے جس کو تین مئی بروز جمعہ خلا میں لانچ کیا جائے گا۔

چینگ‘ای 6 چین کے چاند کی تحقیق پر جانے والے مشنز کی سیریز میں چھٹا مشن ہے۔

لانچ کے عمل کو آئی ایس ٹی کی ویب سائٹ اور آئی ایس ٹی سوشل میڈیا پر پر لائیو نشر کیا جائے گا۔

Related Posts