حکومت کا نئے سیاسی نقشے کے ساتھ یادگاری ڈاک ٹکٹ آج جاری کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا نئے سیاسی نقشے کے ساتھ یادگاری ڈاک ٹکٹ آج جاری کرنے کا فیصلہ
حکومت کا نئے سیاسی نقشے کے ساتھ یادگاری ڈاک ٹکٹ آج جاری کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے نئے سیاسی نقشے کے ساتھ یادگاری ڈاک ٹکٹ آج جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان کا سیاسی نقشہ رواں برس 4 اگست کے روز جاری کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی نقشے کے ساتھ یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراء کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر غاصب بھارتی فوج کے قبضے کو غیر قانونی قرار دینا اور عالمی برادری کے سامنے پاکستانی مؤقف رکھنا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا کر آج بھی بھارت کے ریاست پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں جبکہ  پاکستان سفارتی و سیاسی سطح پر مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈاک ٹکٹ پر مقبوضہ کشمیر، سرکریک اور سیاچن کے محاذوں پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہوگی جبکہ بھارت کی طرف سے جاری کردہ نقشوں میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ دکھایا جاتا ہے جس کی تردید کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام کا ایک سال مکمل ہونے پرحکومت نے پاکستان کے سرکاری سیاسی نقشہ کی نقاب کشائی کردی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ایک تقریب میں 4 اگست کے روز نقشہ کی نقاب کشائی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نقشہ پاکستانی قوم کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔  وفاقی کابینہ ، اپوزیشن جماعتوں اور کشمیری قیادت نے نقشہ کی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے یہ پاکستان کا سرکاری نقشہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا نیا نقشہ جاری، کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھائینگے،وزیراعظم

Related Posts