پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan take on New Zealand in first T20I today
FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے پہلے تین میچوں کی میزبانی راولپنڈی جبکہ بقیہ دو میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کپتان بابر اعظم اور کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے پری سیریز فوٹو شوٹ میں حصہ لیا جس کے بعد پریس کانفرنس ہوئی۔ ٹریننگ سیشن سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ بعد ازاں دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے اتوار کو دارالحکومت پہنچی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ایئرپورٹ پر ٹیم کا استقبال کیا جہاں سے انہیں سخت سیکورٹی کے درمیان ہوٹل لے جایا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کیلئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان ٹیم کے اسٹار فاسٹ بالر محمد عامر کے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آج راولپنڈی میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے جس کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

Related Posts