بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ کچھ یادیں، کچھ باتیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بسمہ معروف
(فوٹو: پی سی بی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کپتانی چھوڑنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ اپنے 18سالہ کیرئیر میں خاتون کرکٹر نے 276 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔

جمعرات کے روز جاری اپنے ایک بیان میں سابق کپتان قومی ٹیم بسمہ معروف نے کہا کہ میں اس کھیل سے ریٹائرمنٹ لے رہی ہوں جو مجھے سب سے زیادہ پسند ہے، کرکٹ میں میرا سفر بے حد شاندار رہا۔

بیان میں سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ ”میرا کرکٹ کیرئیر چیلنجز، فتوحات اور ایسی یادوں سے بھرپور ہے جنہیں میں کبھی فراموش نہیں کرسکوں گی۔ واضح رہے کہ بسمہ معروف متعدد اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔“

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف نے 96 عالمی میچز میں ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دئیے۔ 50 اوور کے ون ڈے کپ میں بسمہ معروف نے 2009، 2013، 2017 اور 2022 کے کرکٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

بعد ازاں 2022 میں نیوزی لینڈ میں بسمہ معروف نے ٹیم کی کپتانی سنبھالی۔ بسمہ معروف نے 8 ٹی 20 ویمن ورلڈ کپ میچز بشمول 2009، 2010، 2012، 2014، 2016، 2018، 2020 اور 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔

جب 2006 میں بسمہ معروف پہلی بار 1 روزہ انٹرنیشنل میچ میں بھارت کے خلاف کھیلیں تو ان کی عمر محض 15 سال تھی اور 3 سال بعد بسمہ معروف نے آئر لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ کھیل کر مختصر فارمیٹ میں بھی قدم رکھ دیا تھا۔

Related Posts