ٹی 20سیریز کا چوتھا میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا، نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ کیوی اوپنرز نے شاندار آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کا آغاز 7 بجکر 30 منٹ پر ہوا۔ کیویز کیخلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا اور شاہین آفریدی کی جانب سے جلد وکٹ  لینا پاکستان کے کام نہ آسکا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا میچ پاکستان نے جیتا جبکہ تیسرا نیوزی لینڈ کے نام رہا۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بھی لاہور میں ہی 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ کیوی ٹیم نے ابتدائی 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 38رنز بنا لیے۔

دونوں ٹیموں میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔ پلیئنگ الیون میں مندرجہ ذیل پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے:

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر، زمان خان پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم میں مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، جیمز نیشم، ول اوورکے، ٹم رابنسن، ایش سودھی، ٹوم بلنڈیل، جوش کارلسن، بین سیرس شامل ہیں۔

Related Posts